ساہیوال(چودھری اشرف سے)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر کے مختلف حصوں کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سینٹری ورکرز کے کام کا معائنہ کیا، صفائی کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں،
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے صبح سویرے شہر میں جاری صفائی کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے سینٹری ورکرز کو صفائی کرتے ہوئے دیکھا اور اس میں مزید بہتری لانے کےلئے ضروری ہدایات بھی دیں، انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے فوراً بعد جمع ہونے والا کوڑا سڑک کنارے رکھنے کی بجائے فوری گاڑی میں ڈالا جائے۔
انہوں نے مارکیٹوں میں صفائی کو بہتر کرنے کےلئے تاجروں کو اعتماد میں لینے کی بھی ہدایت کی، کمشنر شعیب اقبال سید نے جیل روڈ پر شیرازی ہسپتال کے ساتھ مین ہول ٹوٹے ہوئے ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے بین لاضلاعی فرید ٹاون روڈ پر غیر ضروری سپیڈ بریکرز بنائے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں ختم کرنے کی ہدایت کی۔
کوڑا سڑک کنارے رکھنے کی بجائے فوری گاڑی میں ڈالا جائے،کمشنر ساہیوال



















