چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی نے حلف اٹھا لیا

پشاور(بیورورپورٹ)گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے قائمقام چیف جسٹس مسرت ہلالی سے مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حیثیت سے عہدے کا حلف لے لیا،گورنر ہاوس پشاور میں منعقدہ پروقار تقریب حلف برداری میں جسٹس مسرت ہلالی نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھا یا۔

تقریب میں سیکرٹری قانون خیبرپختونخواشگفتہ نوید نے صدر عارف علوی کی جانب سے قائمقام چیف جسٹس مسرت ہلالی کی مستقل بنیادوں پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا،گورنر نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کو مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔