لاہور ( خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبے میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کےلئے جائزہ اجلاس ہوا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کےلئے تمام قانونی اقدامات اٹھانے کاحکم دیتے ہوئے کہا بلوائیوں کے سہولت کاروں کےخلاف بھی بھرپور کاروائی کی جائے گی اور ہرحملہ آور کی شناخت کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائیں گے۔
محسن نقوی نے کہاسرکاری املاک کی توڑ پھوڑ او رجلاوگھیرا کر کے دہشت گردی کا بد ترین مظاہرہ کیاگیا،کور کمانڈر ہاوس سمیت سرکاری املاک پر حملہ کرنےوالوں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی محکمہ پراسیکیوشن دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کےخلاف پراسیکیوشن کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائے اور شرپسندوں و حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جلد مکمل کیا جائے، انہو ں نے مزید ہدایت کی بلوائیوں و سہولت کاروں کےخلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے، صوبے میں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















