اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے چیف جسٹس نے نیازی کو این آر ا و دیا،عدلیہ تحفظ کیلئے آہنی دیوار بن گئی ،عمران نیازی کو دھاندلی اور جھرلو سے وزیراعظم بنایا گیا تھا اورلانے والوں کا مقصد سب کو چور ڈاکو قرار دلوانا تھا، عمران نیازی کو10سال تک مسلط رکھنے کا منصوبہ تھا اگر عمران خان خائن اور بددیانت نہیں تو عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرے
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا معاشی حالات سے نمٹنے کےلئے کابینہ پوری کوشش کررہی ہے، پچھلے سال سیلاب کی تباہ کاریاں اور عالمی کساد بازاری کی وجہ سے مہنگائی کے طوفان و پچھلی حکومت کی جانب سے توڑے گئے آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرنے کےلئے جو کاوشیں کی جا رہی ہیں اس پروزیر خزانہ بریفنگ دیں گے
شہبازشریف نے کہاپی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کےلئے جو گھناو¿نا کردار ادا کیا وہ آج پاکستان کےلئے بڑا سوالیہ نشان بن چکا ، آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں جب ہماری حکومت آئینی طریقے سے منتخب ہوئی تو فی الفور عمران نیازی نے کہا حکومت امریکہ نے سازش کر کے بنوائی ،لگاتار بے شرمی سے جھوٹ بولتے رہے۔
چیف جسٹس نے نیازی کو این آر ا و دیا،عدلیہ تحفظ کیلئے آہنی دیوار بن گئی ،وزیراعظم



















