سہ فریقی مذاکرات میں واضح کیا گیا دہشتگرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی ،پاکستان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ دورہ بھارت دوطرفہ نہیں ، کانفرنس میں شرکت کےلئے تھا اور دورے کے دوران کسی دو طرفہ ملاقات یا مذاکرات کی درخواست نہیں کی گئی ،بلاول بھٹو زرداری نے کانفرنس میں سفارتی پوائنٹ سکورنگ کےلئے دہشتگردوں کی امداد کا نقطہ اٹھایا،پاکستان سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق تنازع جموں و کشمیر کے منصفانہ و پرامن حل کےلئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا،پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کا درست فیصلہ کیا اور کانفرنس میں وزیر خارجہ نے پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا دہشتگردی کو خارجہ پالیسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے،ترجمان نے مزید کہاچین ،افغانستان کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ،سہ فریقی مذاکرات بھی ہوئے،تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات کے اعلامیے میں واضح کیا گیا دہشتگرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

تینوں ملکوں نے خطے کو درپیش خطرات پر ملکر کرنے کا عزم کا اظہار کیا،پاکستان ،چین قریبی دوست ہیں، دونوں ممالک اہم معاملات پر مشاورت کرتے ہیں ،چینی وزیر خارجہ کا پاکستان کے اندرونی معاملات پر بیان دوست کا مشورہ تھا،ممتاز زہرا بلوچ نے کہا عرب لیگ میں شام کی واپسی مثبت عمل اورخطے کےلئے انتہائی اہم ہے، پاکستان نے ہمیشہ مذکرات و بات چیت کا خیرمقدم کیا ۔