خلیج عمان بحری جہاز میں 1964 کلو گرام ہیروئن برآمد

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے خلیج عمان میں ایک ماہی گیری کے جہاز سے 80 ملین ڈالر مالیت کی ہیروئن پکڑ لی ہے جو ایران سے روانہ ہوئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بین الاقوامی پانیوں میں 30 ملین ڈالر مالیت کی میتھیمفیٹامائن اور ہیروئن کے قبضے کے صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے، جو اسی ایرانی بندرگاہ سے روانہ ہوئی تھی۔یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کے ایک بیان کے مطابق کو امریکی کوسٹ گارڈ کے فاسٹ رسپانس کٹر نے مداخلت کی۔امریکی جہاز کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کا حصہ تھا جو دنیا کی سب سے بڑی ملٹی نیشنل نیول پارٹنرشپ بنانے والی چار ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ چاہ بہار، ایران سے روانہ ہونے کے بعد بین الاقوامی پانیوں سے گزرنے والے جہاز سے ایک ہزار 964 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔