نیب نے عمران خان سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا، سوالنامہ حوالے
اسلام آباد (مشرق نیوز) نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں تفتیش کا باضابطہ آغاز کردیا۔ تفتیشی ٹیم نے زبانی سوال و جواب کرنے کے ساتھ عمران خان کو ایک سوالنامہ بھی بھرنے کیلئے دیا ہے۔ عمران خان پر القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے، انہیں پولیس لائنز اسلام آباد میں رکھا گیا ہے جسے سب جیل قرار دےدیا گیا، وہاں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔



















