عدالتیں ملک میں جلاﺅ گھیراﺅ کانوٹس لیں،احسن اقبال

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے عدالتیں ملک میں جلاﺅ گھیراﺅ کانوٹس لیں،پی ٹی آئی کارکنوں نے سرکاری املاک و سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا،سکولوں کو جلانا دہشتگردی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیااب وہ اپنی بے گناہی عدالتوں میں ثابت کریں۔

غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا نیب نے عمران خان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا، کوئی معمولی کیس نہیں، 60 ارب کی مبینہ کرپشن کا کیس ہے،160 ملین پاو¿نڈ قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے، گرفتاری کے بعد ملک میں افراتفری پھیلائی گئی،عمران خان کا دور بدترین انتقامی دور تھا، نوازشریف اور شہبازشریف سمیت ن لیگ کی تمام قیادت کو گرفتار کیا گیا۔