حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی: آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا علی الصبح سروسز ہسپتال کا دورہ،آئی جی پنجاب نے مشتعل مظاہرین کے پتھراو¿ اور تشدد سے زخمی ہونےوالے ہسپتال میں زیر علاج افسران و اہلکاروں کی عیادت کی سینئر پولیس افسران انکے ہمراہ تھے،آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی،آئی جی نے فرداً فرداً زیر علاج ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز سمیت تمام زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کی،آئی جی پنجاب نے زیر علاج افسران و اہلکاروں کی خیریت دریافت،جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،ڈاکٹر عثمان انور کی ڈاکٹروں کو زیر علاج افسران و اہلکاروں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدائت، آئی جی پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کے دوران جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے بہادر اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں،قانون کی پاسداری اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنےوالے شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کی آنکھ بری طرح متاثر ہوئی ان کی آنکھ میں گہرا اندرونی زخم آیا ہے۔علی ناصر رضوی اور دیگر زخمی پولیس اہلکاروں کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے اور انکی آنکھ کا گزشتہ روز آپریشن کیا گیا۔علی ناصررضوی منگل کی رات پتھراﺅ کے دوران زخمی ہوئے،ان کے چہرے اورناک کی ہڈی فریکچر ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی آنکھ پر بھی چوٹ آئی جس سے ان کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کور کمانڈر ہاﺅس کو کلیئر کرانے کی کوشش کے دوران پتھراﺅ کی زد میں آئے تھے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے،اس دوران جلاﺅ گھیراﺅ اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا تھا۔