اسلام آباد،لندن(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے پاک فوج و انٹیلی جنس ایجنسی کے افسروں پر الزامات کو برداشت نہیں کیا جائےگا،اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاعمران نیازی کا پاک فوج و انٹیلی جنس ایجنسی کوبدنام کرنا اور دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، عمران خان کو جنرل فیصل نصیر اور انٹیلی جنس افسروں کےخلاف بغیر ثبوت الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،الزامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہامحسن کش عمران خان سر سے پاوں تک جھوٹا اور مکارآدمی ہے،جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگیا،ضرور پکڑ ہوگی، پی ٹی آئی حکومت کا میرے خلاف بنایا گیا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا،نیوزی لینڈ سمیت دیگرممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے، عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی،وزیراعظم نے مزید کہاسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، جلد سرمایہ کاری کانفرنس بلارہے ہیں ،تجارت، تعلیم، ٹیکنیکل ایجوکیشن سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پرغورہوگا۔
مزید برآں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاکستانی پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ،بالادستی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان جب مشکل میں تھا تب بھاگ دوڑ سنبھالی۔
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے،نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی، انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کو کہا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہابرطانیہ کا دورہ کامیاب رہا، کنگ چارلس کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی انہوں نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مشکل فیصلے لینے پڑے، مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتیں ملکی مسائل کے حل کیلئے فکر مند ہیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















