دبئی (مشرق نیوز) پریس کی آزادی کا خیال رکھنے والی تنظیم "رپورٹرز ودآٹ بارڈرز" کے ذریعہ شائع ہونے والے سالانہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں ہندوستان 11 درجے نیچے گر گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس انڈیا میں میڈیا کی کثرت کے خاتمے کا مشاہدہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سالانہ انڈیکس رپورٹ میں پاکستان 150 ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان کا نمبر 152 واں ہے۔ 180 ملکوں کی اس فہرست میں بھارت کا نمبر 161 آیا ہے۔رپورٹ کے خلاصے میں بھارت اور کچھ دوسرے ملکوں کا حوالہ دیا گیا جہاں آزادی صحافت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صورتحال تین دیگر ملکوں میں پریس کی آزادی ایک مسئلہ سے انتہائی خراب سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ان تین ملکوں میں تاجکستان ایک مقام نیچے گر کر 153 ویں نمبر پر آگیا۔ بھارت 11 درجے تنزلی کے بعد 161 ویں نمبر پر چلا گیا۔ ترکی 16 درجے نیچے گرگی اور 165 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
آزادی صحافت کے انڈیکس میں بھارت افغانستان اور لیبیا سے پیچھے



















