اسلام آباد(بیورورپورٹ)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے آڈٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کو طلب کر لیااور عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ دےدیا،تفصیلات کے مطابق نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،پی اے سی نے سپریم کورٹ کے 2010 سے 2021 تک کاآڈٹ کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیم فنڈز پرجواب دینے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کوطلب کر لیا اور عدم حاضری کی صورت میں وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا عوام کے پیسے کا حساب ضرور لیں گے ،پرنسپل اکاونٹ افسر چاہے وہ سپریم کورٹ ہو سٹے بھی نہیں لے سکتے، فنڈکاآڈٹ کراکے پبلک کرینگے،نورعالم خان نے نیب کی کارکردگی پربھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہاگزشتہ ادوار میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے اب اصلی کیسز بھی نہیں بن رہے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ 16مئی کو طلب،عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرینگے،پی اے سی



















