ماسکو (مشرق نیوز) روس نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں یوکرین کے تین فوجی طیاروں کو مار گرایا ہے جبکہ اس نے یوکرین پربڑے پیمانے پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ ہماری فضائی دفاعی صلاحیتوں نے یوکرین کی فضائیہ کے تین طیاروں کوتباہ کردیا ۔ یوکرین کے دو مِگ 29 لڑاکا طیاروں کو عوامی جمہوریہ دونیتسک میں اولیانفکا اورخرسن ریجن میں میرولیفبوکا کی بستیوں کے قریب مارگرایا گیا۔یوکرینی فضائیہ کا ایک ایس یو25 طیارہ خرسن ریجن میں ویلتنسکوئے کی بستی کے قریب گرکرتباہ ہوا۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ روسی افواج نے گذشتہ روز یوکرین کے متعدد علاقوں میں درجنوں فوجیوں، ہتھیاروں اور سازوسامان کو ذخیرہ کرنے والے فوجی مقامات اور گولہ بارود کے ڈپوکو نشانہ بنایا اور تباہ کردیا۔روسی فضائی دفاع نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی ساختہ ہیمارس کثیرالنوع لانچ راکٹ سسٹم کے آٹھ راکٹوں اوریوکرینی فوج کے دو ہارم اینٹی ریڈار میزائلوں کو ناکام بنایا ہے۔
روسی فضائیہ نے 24 گھنٹے میں یوکرین کے تین لڑاکا طیارے مارگرائے



















