چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ مستعفی، پراپرٹی کے معاملات پر انکوائری جاری

لاہور (علی جنید) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن گیلانی نے ایک سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے پر وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا اور مزید خدمات سرانجام سے انکار کردیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی جانب سے مذکورہ چیئرمین کے بارے میں PMO کو مثبت رپورٹ نہیں دی گئی تھی جس بنا پر ایسا کیا گیا ہے جبکہ دئیے گئے استعفے میں ڈاکٹر حبیب الرحمن گیلانی کی جانب سے ذاتی وجوہات بتائی جاتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت مذہبی و اقلیتی امور اس سلسلے میں عارضی طور پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ڈاکٹر ثنا اللہ کو بطور چیئرمین چارج دیا جائےگا جبکہ اہم ترین امور کے بارے میں PMO تحقیقات کر رہے ہیں جس پر ”مشرق“ اپنی رپورٹنگ سے اس پر تحقیقات کررہا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک میں پراپرٹی کے بعض معاملات پر انکوائری جاری ہے۔