مزدوروں کے عالمی دن پر شہرشہر تقاریب،ریلیاں

لاہور،اسلام آباد،کراچی(کامر س رپورٹر،بیورورپورٹ) مزدوروں کے عالمی دن پر شہرشہر تقاریب،ریلیوں کا انعقاد کیا،شرکاءکی جانب سے حقوق کیلئے شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا،ملک بھر عام تعطیل رہی، سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے ، بینک اور مالیاتی ادارے بند رہے۔

ملک بھر میں مزدور تنظیموں کی جانب سے جلسوں کا انعقاد کیا گیا،ریلیاں نکالی گئیں، محنت کش مہنگائی میں کمی اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے رہے۔

دوسری جانب مزدور رہنماو¿ں نے یوم مزدور کے موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے، پاکستان لیبر رائٹس کونسل کے چیئرمین مخدوم دریاب نے کہا ہے تمام تر دعوو¿ں کے باوجود ورکرز کے حالات دگر گوں ہیں، لاکھوں ورکرز کو مستقل نوکری نہیں دی جا رہی، کم سے کم اجرت کے قانون پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا،انہوں نے مطالبہ کیا مہنگائی کے اس دور میں لیبر قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے، کم سے کم اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔