شہبازشریف،حنا ربانی کھر کی خارجہ امور پالیسی پر خفیہ گفتگو کاریکارڈ لیک

واشنگٹن(خواجہ فاروق)شہبازشریف،حنا ربانی کھر کی خارجہ امور پالیسی پر خفیہ گفتگو کاریکارڈ لیک،تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مبینہ طورپرلیک ہونےوالی دستاویزات میں وزیرمملکت خارجہ امورحنا ربانی کھرکی مبینہ گفتگوسامنے آگئی ۔

گفتگو میں حنا ربانی کھر نے کہاامریکہ کومطمئن کرنے سے گریزکریں،اب ضرورت نہیں امریکہ چین سے تعلقات میں بیچ کی راہ نکالنے کی کوششیں کی جائیں،معروف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے لیک دستاویزات کا حصہ شائع کرتے ہوئے لکھاوزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے اسلام آباد پرزوردیا اب بات بے بات مغرب کواطمینان نہیں دلانا چاہیے اورامریکہ کےساتھ شراکت داری نبھانے کے چکرمیں حقیقی سٹریٹجک فوائد ضائع ہوجائیں گے جوچین کےساتھ شراکت داری سے حاصل ہوسکتے ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس دستاویزمیں حنا ربانی کھرکی یادداشت کی تاریخ موجود نہیں اور نہ ہی بتایا گیا ڈاکومنٹ تک کیسے رسائی حاصل کی گئی۔

،ایک اور لیک دستاویز میںوزیراعظم شہباز شریف کے یوکرین تنازع پرخیالات سامنے آئے ،معاون نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا قرارداد کی حمایت سے پاکستان کے روس سے تجارت و توانائی کے سمجھوتے خطرے میں پڑ سکتے ہیں، قرار داد کی حمایت پاکستان کی پوزیشن میں تبدیلی کا تاثر دے گی، ایک جانب پاکستان روس تجارتی و توانائی شعبوں میں مذاکرات کے امکانات اوردوسری جانب روس کےخلاف مغرب کی قرارداد کی حمایت کرے ایک ساتھ کیسے ممکن ہوگا۔