شہداءکے اہل خانہ اور غازیوں کی مکمل دیکھ بھال یقینی بنائی جائیگی: آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپولیس شہدا کے لواحقین اور غازیوں کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری، آئی جی پنجاب نے 2 شہدا کی فیملیزکے نئے گھروں کی خریداری کیلئے ساڑھے تین کروڑ جاری کرنے کی منظوری دےدی۔نارووال پولیس کے شہید سب انسپکٹر سلیمان اور قصور پولیس کے اے ایس آئی اکبر کے شہید کے لواحقین کو نئے گھر دئیے جائیں گے۔ پنجاب پولیس کے 10غازیوں کی طبی علاج و مالی امداد کیلئے50لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دےدی گئی۔ مذکورہ رقم خانیوال، ڈی جی خان، وہاڑی، گجرات اور فیصل آباد پولیس کے غازیوں کومیڈیکل اخراجات کیلئے دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے شہدا کے لواحقین اور غازیوں کی ویلفیئر کےلئے ترجیحی اقدامات جار ی رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز شہدا کی فیملیزاور غازیوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں، شہدا ءکے بچوں کی اعلی تعلیم اور غازیوں کے بہترین علاج اور بحالی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔