اسلام آباد (بیورورپورٹ)ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کےلئے مہلت ختم،انتخابات کیس جمعرات کوسماعت کیلئے مقرر،تفصیلات کے مطابق ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کےلئے حکومت اورتحریک انصاف کو سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت ختم ہوگئی۔
سپریم کورٹ نے درخواستوں پر گزشتہ سماعت میں الیکشن کی تاریخ پر سیاسی اتفاق رائے کےلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مشاورت کا حکم دیا تھا،ادھر انتخابات کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا،چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سرابرہی میں عدالت عظمیٰ کا3 رکنی بنچ پنجاب میں انتخابات کیس کی سماعت صبح11.30پر کرےگا،رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے نئی کاز لسٹ جاری کر دی گئی،چیف جسٹس عمر عطاءبندیال معمول کے کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔
ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کےلئے مہلت ختم،انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر



















