وزارت خارجہ سوڈان میں پاکستانیوں کو ریلیف کیلئے پیش پیش

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سلامتی کےلئے حکومت کے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ سوڈان میں پاکستانیوں کو ریلیف اور ریسکیو میں پیش پیش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا خرطوم سے 211 پاکستانیوں کو لےکر ایک اور قافلہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا ،تازہ ترین قافلے کےساتھ بحفاظت نکالے جانے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 700 تک جاپہنچی،خرطوم اور پورٹ سوڈان میں سفیر میر بہروز ریگی کی ٹیم سوڈان میں موجود پاکستانیوں کے قیام کی سہولت کےلئے دن رات کام کر رہی ہے۔

پاکستانیوں کے انخلا کے عمل کو آسان بنانے کےلئے خطے کے دوست ممالک خصوصاً مملکت سعودی عرب کےساتھ مصروف عمل ہیں۔