واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان عسکریت پسند گروہ داعش کے خلاف جنگ میں امریکا کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ انہیں اپنے ’پاور بیس‘ کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں امریکی دفاعی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ افغان حکومت اگست 2021 سے داعش کے خلاف اس وقت سے لڑ رہی ہے جب انہوں نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ 20 سالہ طویل جنگ کے بعد افغانستان کا اقتدار سنبھال لیا تھا۔ایک سینیئر دفاعی عہدیدار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ’دونوں گروہ ایک دوسرے کے خلاف کھلے عام جنگ کر رہے ہیں، داعش کی جانب سے افغان طالبان پر حملہ کیا جارہا ہے جبکہ افغان طالبان کی جانب سے ملک بھر میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں یہ ہرگز نہیں کہنا چاہوں گا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ طالبان جیسے گروہ کو سونپ دی ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ انہوں نے داعش پر دباو¿ ڈال رکھا ہے، حیران کن طور پر اس معاملے میں ہمارے مشترکہ اہداف ہیں۔
افغان طالبان داعش کےخلاف جنگ میں امریکہ کےساتھ تعاون کرنے کےلئے تیار



















