بہار (مشرق نیوز) بھارت کی ریاست بہار میں 113 سال پرانے مدرسے کی تاریخی لائبریری نذر آتش کیے جانے پر مسلمان افسردہ ہیں جہاں قدیم مخطوطات اور خوبصورت کیلی گرافی میں درج اسلامی تحریروں سمیت 4 ہزار 500 سے زائد کتابیں موجود تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے قصبے بہار شریف میں مشہور مذہبی درس گاہ ’مدرسہ عزیزیہ‘ میں قائم لائبریری 31 مارچ کو پرتشدد ہجوم کی جانب سے نذر آتش کی گئی تھی۔مذکورہ واقعہ ہندو مذہبی تہوار رام ناوامی کے دوران پیش آیا تھا، ملزمان لاٹھیوں، پتھروں اور پیٹرول بموں سے مسلح تھے اور مدرسے پر حملے سے قبل مبینہ طور پر اشتعال انگیز نعرے لگائے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ بہار کے اس علاقے میں اس دن پیش آنے والے دیگر متعدد واقعات میں سے ایک تھا جہاں کئی افراد زخمی ہوئے اور کئی گاڑیوں اور دکانوں پر حملہ کیا گیا تھا۔پولیس نے نسلی فسادات میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تھا اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
بھارت،113 سال پرانے مدرسے کی تاریخی لائبریری نذر آتش کئے جانے پر مسلمان افسردہ



















