افغانستان پھر داعش سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، امریکی دستاویزات

واشنگٹن(خواجہ فاروق) افغانستان کے معاملے پر منظر عام پرآنےوالی امریکی خفیہ دستاویزات میں افغانستان کو پھرداعش کی سرگرمیوں کا مرکز قرار دےدیا گیا،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا امریکی فوج کے انخلاءکے بعد داعش پھر افغانستان میں سرگرم ہوگئی۔

داعش کے افغانستان میں موجود دہشتگرد ایک دوسرے سے رابطہ کرکے یورپ اور ایشیاءمیں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جبکہ امریکہ کےخلاف بھی سازش کی جارہی ہے۔

دستاویزات میں مزید کہا گیا داعش نے سفارتخانوں، چرچ ، کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈکپ کو نشانہ بنانے کی بھی منصوبہ بندی کی، داعش کے دہشتگرد افغانستان میں رہ کر دیگر ممالک میں دہشتگرد کارروائیوں کےلئے نیٹ ورک بنا رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق خفیہ دستاویزات میں القاعدہ کے دوبارہ فعال ہونے کا کوئی ذکر نہیں