واشنگٹن: ( ) امریکی خفیہ دستاویزات میں افغانستان کو پھر داعش کی سرگرمیوں کا مرکز قرار دے دیا گیا۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا امریکی فوج کے انخلا کے بعد داعش افغانستان میں سرگرم ہوگئی ۔
خفیہ دستاویزات کے مطابق داعش کے افغانستان میں موجود دہشتگرد ایک دوسرے سے رابطہ کرکے یورپ اور ایشیا میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
دستاویزات میں مزید کہا گیا داعش نےسفارت خانوں، چرچ ، کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈکپ کو نشانہ بنانے کی بھی منصوبہ بندی کی۔ داعش کے دہشتگرد افغانستان میں رہ کر دیگر ممالک میں دہشتگرد کارروائیوں کے لیے نیٹ ورک بنا رہے ہیں۔
خفیہ دستاویزات میں القاعدہ کے دوبارہ فعال ہونے کا کوئی ذکر نہیں ۔ بائیڈن انتظامیہ نے لیک ہونے والی دستاویزات کی تصدیق سے گریز کیا ۔
افغانستان پھر داعش کی سرگرمیوں کا مرکز



















