پشاور(بیورورپورٹ)کے پی اسمبلی کی بحالی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،فرقان قاضی کی جانب سے سیف محب کاکاخیل ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخوراست میں موقف اختیار کیا گیااسمبلی تحلیل کرنے کا عمل غیر قانونی تھا ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بغیر سوچے سمجھے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر خیبر کو بھیجی اب پی ٹی آئی سربراہ نے بھی تسلیم کیا اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ کسی اور نے دیا تھا،اسمبلی تحلیل کرنے کے آرڈر کو غیر قانونی قرار دےکروزیراعلیٰ اور کابینہ منتخب کرنے کےلئے احکامات جاری کئے جائیں۔
کے پی اسمبلی کی بحالی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

















