لاہور: ( ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے بیان کو حد سے تجاوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔
رانا ثنا نے کہا نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ، نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی۔
سرفراز بگٹی، نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، قائد ن لیگ جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں ان کی فکر چھوڑیں، اپنے کام پہ توجہ دیں۔
نگران وزیر داخلہ کا بیان حد سے تجاوز،شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں: رانا ثنا



















