صدر مملکت نے عدالتی اصلاحات بل بغیر دستخط واپس بجھوادیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت نے عدالتی اصلاحات بل بغیر دستخط واپس بجھوادیا،صدر مملکت عارف علوی نے کہا قانون سازی کی اہلیت،بل کی درستگی کا معاملہ اعلیٰ ترین عدالتی فورم کے سامنے زیرسماعت ہے۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی توثیق پر عمل نہیں ہو سکتا، معاملہ سب سے بڑے عدالتی فورم کے سامنے زیر سماعت ہونے کے باعث مزید ایکشن نہیں ہو سکتا۔