مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں،مخالفین سن لیں!پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا،مدینہ منورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا عالمی مالیاتی ادارے کی تمام شرائط پوری کر دیں،6ماہ کے دوران 11 ارب ڈالر کی بروقت ادائیگیاں کیں۔
سابق حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا ،موجودہ حکومت نے ووٹ کی بجائے ملک بچانے کو ترجیح دی،ڈیفالٹ کا نعرہ لگانے والے سن لیں پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا،پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
بہترین حکمت عملی سے بحران سے نکل آئے،نواز شریف کو سعودی حکومت کا پروٹوکول پاکستان سے بے پناہ محبت کا عکاس ہے۔
مخالفین سن لیں!پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرےگا،اسحاق ڈار



















