حکومتی اتحاد میں دراڑ،فضل الرحمن نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کے مخالف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومتی اتحاد میں دراڑ،فضل الرحمن نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کے مخالف،تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمن نے نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کی مخالفت کر دی،ذرائع کے مطابق فضل الرحمن کے نزدیک نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ غیر ضروری ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کے موقف پر پیپلز پارٹی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا فضل الرحمن کے سخت موقف پر شدید تحفظات ہیں، پی پی وفد نے قیادت کو معاملے سے آگاہ کر دیا ،پیپلز پارٹی قیادت نے موقف اختیار کیا نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹےں گے۔

ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ ہیں، سیاسی صورتحال کے پیش نظر نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ ناگزیر ہیں، سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے جا سکتے،پیپلز پارٹی کے ذرائع نے مزید کہا سیاست میں آج کے حریف کل کے حلیف ہوتے ہیں، انتخابات سے ہمیشہ کیلئے فرار حاصل نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات کے معاملے پر ن لیگ کے روئیے میں نمایاں لچک آئی ،فضل الرحمن سے قومی مذاکرات کی مخالفت کی توقع تھی۔