تہران ،سعودیہ معاہدہ علاقائی استحکام کو تقویت دےگا، شہبازشریف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم نے ایرانی صدرابراہیم رئیسی کوایران اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدے پرمبارکباددیتے ہوئے کہامعاہدہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا،اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاایرانی صدرابراہیم رئیسی کےساتھ ٹیلی فون پرمفید گفتگو کی۔

بات چیت میں پاکستان ،ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مختلف جہتوں اوراسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا جائزہ لیاگیا، وزیراعظم نے کہاتہران ،سعودیہ معاہدہ علاقائی استحکام کو تقویت دےگا،ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دےدی۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ملاقات کی، ملاقات میں وزرات کے امور، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔