گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) جے آئی ٹی نے کہاہے عمران خان حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزادکی موت طبعی ہے،ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق4 رکنی جے آئی ٹی نے عمران خان حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او کی موت کو طبعی قرار دےدیا۔
ذرائع محکمہ داخلہ نے کہا ایس ایچ او عامر شہزادکی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی،جے آئی ٹی نے عامرشہزاد کی بیوہ، بھائیوں ،رشتے داروں ،ڈاکٹرز اور ساتھی پولیس افسروںکے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
عمران خان حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او کی موت طبعی ہے،جے آئی ٹی



















