شیری رحمن 100 با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

نیویارک (خواجہ فاروق)شیری رحمن 100 با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل،تفصیلات کے مطابق امریکہ کے معروف جریدے ٹائم میگزین نے پاکستان کی وزیر ماحولیات شیری رحمن کو سال 2023 کی دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات میں شامل کر لیا۔

ٹائم میگزین کی جانب سے 100 با اثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ،رہنماوں کی کیٹیگری میں شیری رحمن کا چھٹا نمبر ہے، جریدے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا عالمی سطح پرکاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی معمولی ہے مگر ماحولیاتی بحران کے سبب پچھلے برس ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوب گیا۔

شیری رحمن کوپ 27 اجلاس میں سیلاب زدگان کی آواز بنیں ،کوپ 27 اجلاس میں انتہائی پرجوش تقاریر و انتھک مصروفیات اور مذاکرات کے ذریعے شیری رحمن نے مندوبین کو قائل کیا نا انصافی ختم کی جانی چاہیے،ٹائم میگزین کے مطابق ماحولیاتی انصاف کی جانب بڑا قدم ہے مگر اب بھی بہت کام باقی ہے، شیری رحمن جیسی مزید شخصیات کی ضرورت ہوگی۔