وزیر قانون نے جونیئر ججوں کو سپریم کورٹ لانے کیلئے ووٹ دینے پر قوم سے معافی مانگ لی
اسلام آباد(بیورورپورٹ)سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 2جونیئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لیے ووٹ دینے پر قوم سے معافی مانگ لی،حکومتی جماعتوں کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے وزیر قانون سے سوال پوچھا اپ کو 2جونیئر ججز کو سپریم کورٹ میں لانے میں کردار ادا کرنے پر پچھتاوا ہے؟،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا ہمارے مذہب میں توبہ کا حکم ہے، دو جونیئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے معاملے پر عوام کے سامنے معافی مانگتا ہوں، میرے ذاتی موقف کے باوجود حکومتی موقف کے تابع مجھے ووٹ ڈالنا پڑا،میں کبھی اس ووٹ کے حق میں نہیں تھا، میں مانتا ہوں میں نے ووٹ دیا، مجھے ووٹ نہیں دینا چاہیے تھا، مجھے اصول کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا، میں پوری قوم سے معذرت کرتا ہوں،انہوں نے کہا وہ وقت کھڑے ہونے کا وقت تھا، حکومت کو بھی کھڑا ہونا چاہیے تھا اور مجھے اس سے زیادہ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔



















