نوازشریف بزدل،میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغوا کر لیا گیا،عمران خان

لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نوازشریف کو بزدل قراردےدیا،افطاری پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نواز شریف کو بزدل آدمی قرار دیتے ہوئے کہا میں قائد ن لیگ کا نام بھی نہیں لینا چاہتا،چاہتا ہوں آپ سب لیڈر بنیں، لیڈر بننے کےلئے سب سے پہلے صادق و امین ہونا چاہیے ،عمران خان نے کہا بزدل آدمی نواز شریف بن سکتا ہے مگر دلیر نہیں ہو سکتا،میری نظر میں پیسے لےکر اپنے ضمیر کا سودا کرنا شرک ہے۔

دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میںعمران خان نے اپنے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کے اغوا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاسب لندن پلان کا حصہ ہے،پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر علی امین گنڈا پور کو جب اغوا کیا گیا تو ڈی پی او نے ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت میں سیشن جج کو بتایاتوہین عدالت کا چارج لیں گے لیکن اوپر سے احکامات ملنے پر علی امین گنڈا کو اپنی تحویل میں لینا پڑا۔

پی ٹی آئی چیئر مین نے کہامیرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغوا کر لیا گیا ،سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف کو میری پارٹی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی،اب میرے قریبی لوگوں کو میری قیادت کےساتھ، آئین اور قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان بھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے۔