ایران سعودیہ سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کیلئے انتہائی اہم ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے سعودی، ایرانی سفرا،کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیر خارجہ نے ملاقات میں سعودی قیادت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،بلاول بھٹو زرداری نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا،وزیر خارجہ نے کہا سعودی عرب ، ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کےلئے انتہائی اہم ہے،پاکستان سعودی عرب کےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکینلون نے بھی دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کینیڈا کےساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان و کینیڈا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زوراورپاکستان سے افرادی قوت کینیڈا کو فراہم کرنے کے حوالے سے بھی امید کا اظہار کیا۔

دریں اثنا وزارت خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں ایرانی سفیر سید علی حسینی نے الوداعی ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان ،ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،بلاول بھٹو نے کہا پاکستان ایران کےساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ایران سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کیلئے انتہائی اہم ہے،وزیر خارجہ نے پاکستان میں تعیناتی کے دوران پاک ایران تعلقات کیلئے سید علی حسینی کی خدمات کو سراہا۔