لاہور،اسلام آباد(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)عمران خان 9مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب ،طیبہ گل ہراسگی کیس میں بھی بلاوا،تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9مختلف مقدمات میں تفتیش کےلئے منگل اور بدھ کو طلب کرلیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کےخلاف اسلام آباد کے سی ٹی ڈی سمیت 9تھانوں میں مقدمات درج ہیں،وفاقی پولیس نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کےلئے نوٹسز بھجوا دئیے ، تمام نوٹسز عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک بھجوائے گئے۔
علاوہ ازیں طیبہ گل ہراساں کیس میں انکوائری کمیٹی نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کومنگل کو طلب کر لیا،انکوائری کمیٹی نے عمران خان ، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی طلبی کا حکم نامہ جاری کر دیا، طلبی نوٹس میں اسلام آباد پولیس لائنز پیش ہو کر اپنا موقف دینے کی ہدایت کردی گئی۔
ادھر لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی ختم کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے معاملے پر پیمراو دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔
عمران خان 9مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب ،طیبہ گل ہراسگی کیس میں بھی بلاوا



















