بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس بلا لیا، چین و پاکستان نظر انداز

بیجنگ (مشرق نیوز) چین اور پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس بلا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جی 20 اجلاس 22 سے 24 مئی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ہو گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے بھارت کے سرینگر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر اعتراض کیا تھا۔میڈیا کے مطابق چین نے گزشتہ ماہ ارونا چل پردیش میں منعقدہ جی 20 اجلاس پر بھی اعتراض کیا تھا۔