اسلام آباد (مشرق نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے چار ججوں کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ نے درج کروائی ہے۔ شکایت کنندہ سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں جج مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں نے آئین کے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی۔ سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججوں کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان سمیت چار ججوں کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر



















