چیف جسٹس بغیر کسی تاخیر مستعفی ہو جائیں، فضل الرحمن

اسلام آباد( )سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے کہا ہے چیف جسٹس نے متنازع فیصلوں سے سپریم کورٹ کو تقسیم کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے متنازع فیصلوں سےسپریم کورٹ جیسے معزز ادارےکوتقسیم کیا اور ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سےمحاذ آرائی کی پوزیشن پر لاکر ملک اورریاست کو جس طرح بحران میں مبتلاکیا اس کاواحدحل اب استعفی ہے۔


چیف جسٹس کو بغیرکسی تاخیرکےاب استعفی دے دینا چاہیے۔