پنجاب اسمبلی الیکشن، آصف زرداری نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے پر سابق صدر آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس آج شام چار بجے زرداری ہاوس میں ہو گا، سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کو بلایا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، قمرالزمان کائرہ اور ساجد طوری سمیت دیگر رہنماءبھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، اجلاس میں انتخابات سے متعلق اہم مشاورت بھی ہو گی۔