پاکستانی نوجوان کی 16 ماہ بعد بھارتی جیل سے رہا ئی ،وطن واپسی

لاہور (کرائم رپورٹر)پاکستانی نوجوان کی 16 ماہ بعد بھارتی جیل سے رہا ئی ،وطن واپسی،تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے غلطی سے پاک بھارت سرحد عبور کرنےوالا پاکستانی نوجوان 16ماہ بعد بھارتی جیل سے رہا ہوکر واپس وطن پہنچ گیا۔

ذوالقرنین ظفر نامی نوجوان کا تعلق پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین سے ہے جو نومبر 2021 میں نارروال کے علاقے سے غلطی سے سرحد عبور کرکے ہندوستان کی حدود میں چلا گیا تھا،بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر ذوالقرنین کو پاکستان رینجرز پنجاب کے حوالے کیا،وطن واپسی پرذوالقرنین کے چہرے پر خوشی نمایاں تھی۔