اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان نے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کیلئے امریکہ سے مدد مانگ لی،تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، آئی ایم ایف معاہدے و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈونلڈ بلوم سے درخواست کی آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کیلئے کردار ادا کریں، اسحاق ڈار نے پاکستان کی معاشی صورتحال و آئی ایم ایف معاہدے پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ کی جانب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر فنانسنگ پر بریفنگ دی گئی، اسحاق ڈار نے کہامتحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے بات چیت جاری ہے، امریکی سفیر نے آئی ایم ایف سے معاہدہ اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کیلئے امریکہ سے مدد مانگ لی



















