لاہور(خبر نگار)عمران کے الزام کی تحقیقات کیلئے ٹربیونل بنانے کی سمری ارسال،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایک رکنی ٹریبونل کی تشکیل کےلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی، ٹربیونل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات کا جائزہ لے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے الزامات کی تحقیقات کےلئے مجوزہ ٹریبونل کے ٹی او آرز تیار کرلیے، الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔
عمران کے الزام کی تحقیقات کیلئے ٹربیونل بنانے کی سمری ارسال



















