انتخابات نہ کرانے کی وزیراعظم سے منسوب خبر جھوٹ ہے،وزیر اطلاعات

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانے کی وزیراعظم سے منسوب خبر جھوٹ قرار دےدی، وزیر اطلاعات نے کہاوزیر اعظم کی زیر صدارت لاہور میں بڑے اجلاس کی خبر من گھڑت ہے۔

من گھڑت، بے بنیاد اور شرانگیز افواہوں کو خبر کا نام نہ دیا جائے ،میڈیا سے گزارش ہے معاملے میں وزیر اعظم آفس یا وزارت اطلاعات کی جاری کردہ خبر ہی شائع و نشر کرے۔