پاکستانی عوام اور وکلاءسب آئین کی بالا دستی کیلئے کھڑے ہیں:تحریک انصاف
لاہور ( خبرنگار) تحریک کے رہنماءڈاکٹر بابر اعوان، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ جیل روڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 1997ءکا ایکشن ری پلے اس وقت مسلم لیگ (ن) کر رہی ہے۔ ایک طرف عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس نہیں کیا، مریم صفدر اور ان کے حواری عدالت کے خلاف الزامات لگا رہے ہیں۔ دوسری طرف آل شریف کی منی لانڈرنگ کا تکبر ہے، امید ہے پاکستان کی عوام اور وکلاءسب آئین کی بالا دستی کیلئے کھڑے ہیں۔ اس وقت جو جنگ جاری ہے اسے جیتنے کیلئے نواز شریف سارے حربے استعمال کرےگا۔ اس وقت پاکستان کے دو مفرور لندن میں ہیں۔ ایک مفرور نے پاکستان کے لوگ مارے ہیں اسکا ٹرائل ہونا باقی ہے۔دوسرے مفرور کے بھائی نے پاکستان میں آٹے کی تقسیم کے دوران لوگ مارے ہیں۔ یہ کہتے تھے اسحاق ڈار آئے گا تو ڈالر نیچے آجائے گا۔ جو آٹا تقسیم کیا جارہا ہے وہ انسانی صحت کیلئے بھی مفید نہیں ہے۔ پنجاب فوڈ باسکٹ تھی ایشیا کی لیکن اب یہاں بھی لوگ مر رہے ہیں۔ یہ عوام کیلئے خوفناک نتیجہ نکلا ہے مہنگائی بے روزگاری کی شکل میں۔ پیڈ کونٹینٹ والے لوگ کہہ رہے ہیں کہ 90 روز میں الیکشن کہاں لکھا ہے۔ انہوں نے جو قانون بنایا اسکے تین حصے ہیں۔ پہلا قانون بنایا کہ نوے دن کے اندر الیکشن نہیں ہونگے تو سینیٹ ٹوٹ جائے گا۔ اگر 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو جو الیکشن سینیٹ کے ہوئے تو ایوان مکمل نہیں ہوگا پھر سینیٹ ٹوٹ جائے گا۔ مجیب الرحمٰن کہتا تھا 300 نشستوں میں سے 191 سیٹس میری ہیں۔ ہم نے اسکی اکثریت نہیں مانی سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے اسکی اکثریت ختم کی اسکا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو آرٹیکل 6 کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا. یہ کہتے ہیں ضیاءالحق اور بی بی کی شھادت ہوئی اس وقت الیکشن ملتوی ہوا تھا۔ کیا اس وقت آئین تھا مشرف دور میں ایمرجنسی تھی۔ لیکن اس وقت تو آئین موجود ہے اگر اب کوئی آئین کو معطل کرتا ہے اسکو ہم اور قوم دیکھ رہی ہے۔ اسرائیل کے تجارت شروع ہوگئی ہے یہ کس کا فیصلہ ہے یہ وزرات خارجہ کا فیصلہ ہے یا بند کمروں کا فیصلہ ہے۔ اسرائیل کے ساتھ تجارت فلسطین اور قائد اعظم کے مقصد سے غداری ہے۔ اسکی وضاحت وہ مولوی کرے جو کہتا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے۔ اگر تجارت نہیں ہوئی تو ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے جو کہتے ہیں کہ اسرائیل کنٹینر گیا ہے۔ان لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے جو وفد اسرائیل گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وکلا نے فیصلہ کیا ہے آئین کی پاسداری کریں گے قانون اور آئین کا ساتھ دیں گے۔ فرائی پین اور استری والے بھی کہہ رہے ہیں سرکاری وکیلوں کا کنونشن کریں گے۔مفرور سزایافتہ نواز شریف عدلیہ سے سوال کرتا ہے کہ مجھے بتاو¿ اتنے ججز ہوں نہ ہوں عدالت اسکا نوٹس نہ لے پاکستان تحریک انصاف کا اسکا نوٹس لیتے ہیں۔ نواز شریف تم مے فیر اپارٹمنٹ کی رسید دکھا دو۔ ان اپارٹمنٹ کی منی ٹرائیل دکھا دو۔ این آر او لیے بغیر پاکستان کی عدالتوں میں پیش ہوکر دکھا دو۔ اگر اس وقت آئین توڑ دیا گیا ہاو¿س آف فیڈریشن کو توڑ دیا گیا تو کیا نواز شریف تمہارے پاس اتنی قابلیت ہے کہ آئین دوبارہ بنا سکوں گے۔



















