بلوچستان میں 3.5شدت کازلزلہ،کمر ہ منہدم،3بچے جاں بحق

کوئٹہ(بیورورپورٹ)بلوچستان میں 3.5شدت کازلزلہ،کمر ہ منہدم،3بچے جاں بحق،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں چمن اور قلعہ عبداللہ میں گزشتہ شب 10 بج کر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،نئی آبادی بلازئی محلے میں کمرہ منہدم ہونے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے،خواتین سمیت5 زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،پی ڈی ایم اے کے مطابق افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن و دیگر کچھ نواحی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5 تھی،قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔