لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے پنجاب ،خیبرپختونخوا میں 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی،جنرل باجوہ بھارت سے دوستی چاہتے تھے ،مجھ پر دباو بھی ڈالا گیا،
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا جنرل باجوہ ایک روز کچھ کہتے ہیں اور دوسرے روز مکر جاتے ہیں، جنرل باجوہ کےخلاف احتساب فوج کے اندر سے ہونا چاہیے، جنرل باجوہ بھارت سے دوستی چاہتے تھے،مجھ پر دباو بھی ڈالا گیا،میڈیا پر پی ٹی آئی کا مکمل بلیک آﺅٹ ہے، سوشل میڈیا بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مقررہ مدت میں الیکشن نہ کرائے گئے تو سڑکوں پرہوں گے۔
کس قانون کے تحت توڑی گئی پنجاب ،خیبرپختونخوا اسمبلیاں بحال ہوسکتی ہیں،عمران خان نے مزید کہاصدر مملکت عارف علوی ہمارے اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کسی قسم کا کردار ادا نہیں کررہے، مجھے معلوم ہے اظہرمشوانی کوکون لوگ لے گئے تھے،سپریم کورٹ کے پہلے سوموٹو کے ذریعے قومی اسمبلی بحال کی گئی تو اس وقت سوموٹو ٹھیک تھا اب سپریم کورٹ نے الیکشن کےلئے سوموٹولیا تو سپریم کورٹ کے پیچھے پڑگئے۔
عمران خان نے کہاشاہ محمود قریشی اور پرویزالٰہی کو دوسری جماعتوں سے رابطہ بحال کرنے کاٹاسک دے دیا ،پارٹی کے کسی بھی رکن کو دیگرجماعتوں اور سیاسی شخصیات سے ملنے پر کوئی پابندی نہیں،عمران خان نے کہامحسن نقوی اور آئی جی پنجاب جرائم پیشہ افراد ہیں، میری غیر موجودگی میں گھر پر حملے کا کوئی جواز نہیں تھا، کیس تیار کر لیا ، جلد ہی فائل کر دیا جائے گا۔
باجوہ بھارت سے دوستی چاہتے تھے ،مجھ پر دباو بھی ڈالا گیا،عمران خان



















