قومی اسمبلی میں عدلیہ کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی نے عدلیہ کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی،قرارداد کو وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کیا، قرارداد میں کہا گیا ایوان مقننہ میں عدلیہ کی مداخلت کو مسترد کرتا ہے، ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انتخابات کیس میں 4-3 کے تناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے، ایوان سیاسی معاملات میں عدلیہ کی بےجا مداخلت کو سیاسی عدم استحکام کا باعث سمجھتا ہے، عدلیہ الیکشن کمیشن میں مداخلت نہ کرے اور انتخابات کیس کی سماعت فل کورٹ کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ایوان توقع رکھتا ہے اعلیٰ عدلیہ سیاسی و انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرےگی، تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت غیر جانبدار نگران حکومتوں کے تحت ہونے چاہئیں، دستوری معاملات جن میں اجتماعی دانش درکار ہو کی سماعت عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ کرے۔