اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان بار کونسل نے کہاہے اعلیٰ عدلیہ سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریز،انتخابات کیس میں فل کورٹ بنائے،تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے پنجاب اور خیبر پختونخوا الیکشن کے معاملے پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
بار کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز میں تقسیم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے کیس کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہیے،اعلامیہ میں کہا گیاعدلیہ کا وقار برقرار رکھنے کیلئے سیاسی جماعتیں ججز کی کردار کشی سے گریز کریں،ذات کی بجائے ججز کے فیصلوں پر تنقید ہونی چاہیے۔
آئین کی بالادستی، رول آف لا کیلئے اعلیٰ عدلیہ کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،عدلیہ کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کمیٹیاں بنا کر بینچز تشکیل دئیے جائیں۔
بدقسمتی سے انتخابات پر از خود نوٹس سیاسی معاملے پر لیا گیا، از خود نوٹس لینے سے اختلافی فیصلہ سامنے آیا جس سے عدلیہ کا وقار کم ہوا۔
اعلیٰ عدلیہ سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریز،انتخابات کیس میں فل کورٹ بنائے،پاکستان بار کونسل



















