اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے ہیںایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کا اعتماد جیتنا ہوگا جبکہ عدالت عظمیٰ نے 15کروڑ سے زائد آمدن والے ٹیکس دہندگان کو 50فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیدیا.
تفصیلات کے مطابق سپرٹیکس کیس کی سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی.
ایف بی آر وکیل نے کہاموقف اختیار کیا انکم ٹیکس آرڈیننس میں نیا سیکشن ڈال کر زیادہ آمدنی والے افراد پر سپر ٹیکس نافذ کیا گیا ،عدالت نے زائد آمدن والے ٹیکس دہندگان کو 14 روز میں ایف بی آرکوسپرٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے.
ایف بی آر ٹیکس دہندگان سے اعتماد و پیار کا رشتہ بڑھائے، ایف بی آر ٹیکس کا دائرہ بڑھائے گا تو بات بنے گی، ٹیکس دہندگان کا اعتماد ایف بی آر کو جیتنا ہوگا۔
ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کا اعتماد جیتنا ہوگا ،سپریم کورٹ



















