لاہور (کورٹ رپورٹر)فرخ حبیب اور اسد عمر کو دھچکا،عبوری ضمانت مسترد،تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاو گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور اسد عمر کی عبوری ضمانت مسترد کر دی،پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں درخواستوں پر انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، اسلم اقبال زبیر خان نیازی عدالت پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کیا ملزم شامل تفتیش ہوگئے ، تفتیشی افسر نے جواب دیا شامل تفتیش نہیں ہوئے، ملزموں کے وکیل نے کہا مقدمات پر جے آئی ٹی بن گئی، عدالت نے ریمارکس دیئے ابھی جے آئی ٹی بنی ہی نہیں آپ جائیں اور جا کر شامل تفتیش ہوں۔
عدالت نے زبیر نیازی، یاسمین راشد، اسلم اقبال سمیت دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیاجبکہ عدم پیروی پر فرخ حبیب اور اسد عمر کی عبوری ضمانت مسترد کر دی اور دیگر شریک 3ملزموں کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کر دی ۔
فرخ حبیب اور اسد عمر کو دھچکا،عبوری ضمانت مسترد



















